❮
❯
حدیث نمبر: 9221
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ السِّنْجَارِيُّ ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ سَلْمَى - امْرَأَةِ أَبِي رَافِعٍ - قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوْقَ بَيْتِهِ جَالِسًا ، فَقَالَ : يَا سَلْمَى ، ائْتِينِي بِغَسْلٍ ، فَجِئْتُ إِلَيْهِ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءُ سِدْرٍ ، فَصَفَّيْتُهُ لَهُ ثُمَّ جَثَا عَلَى مِرْفَقَةٍ حَشْوُهَا لِيفٌ ، وَأَنَا أَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ فَغَسَلَهُ ، وَإِنِّي لَأَنْظُرُ إِلَى كُلِّ قَطْرَةٍ تَقْطُرُ مِنْ رَأْسِهِ فِي الْإِنَاءِ ، كَأَنَّهُ الدُّرُّ يَلْمَعُ ، ثُمَّ جِئْتُهُ بِمَاءٍ فَغَسَلَهُ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غَسْلِهِ قَالَ : I " يَا سَلْمَى ، اهْرِيقِي مَا فِي الْإِنَاءِ فِي مَوْضِعٍ لَا يَتَخَطَّاهُ أَحَدٌ I " ، فَأَخَذْتُ الْإِنَاءَ فَشَرِبْتُ بَعْضَهُ ، ثُمَّ أَهْرَقْتُ الْبَاقِيَ ، فَقَالَ لِي : I " مَاذَا صَنَعْتِ بِمَا فِي الْإِنَاءِ ؟ I " قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ حَسَدْتُ الْأَرْضَ عَلَيْهِ ، فَشَرِبْتُ بَعْضَهُ ، ثُمَّ أَهْرَقْتُ الْبَاقِيَ عَلَى الْأَرْضِ ، فَقَالَ : I " اذْهَبِي ، فَقَدْ حَرَّمَكِ اللهُ بِذَلِكَ عَلَى النَّارِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَلْمَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ .
ترجمہ

سیدہ سلمیٰ (زوجہ سیدنا ابو رافع) رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے گھر کی چھت پر تشریف فرما تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے سلمیٰ! میرے پاس سر دھونے کے لیے کوئی چیز لاؤ۔“ تو میں آپ ﷺ کے پاس ایک برتن لائی جس میں بیری کے پتوں کا پانی تھا، میں نے اسے آپ ﷺ کے لیے نتھار دیا۔ پھر آپ ﷺ ایک ایسے تکیے پر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے جس کے اندر کھجور کی چھال بھری تھی، اور میں آپ ﷺ کے سر مبارک پر پانی ڈالتی رہی اور آپ ﷺ نے اسے دھویا۔ میں سر مبارک سے برتن میں ٹپکنے والے ہر قطرے کو دیکھ رہی تھی، گویا وہ چمکتا ہوا موتی ہو۔ پھر میں آپ ﷺ کے پاس (صاف) پانی لائی تو آپ ﷺ نے اسے بھی دھویا۔ جب آپ ﷺ دھونے سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے سلمیٰ! برتن میں جو کچھ ہے اسے ایسی جگہ بہا دو جہاں سے کوئی نہ گزرے۔“ میں نے برتن لیا اور اس میں سے کچھ پی لیا، پھر باقی بہا دیا۔ آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا: ”برتن کے پانی کا تم نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے اس پانی پر زمین سے رشک آیا، اس لیے میں نے اس میں سے کچھ پی لیا اور باقی زمین پر بہا دیا۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، اللہ تعالیٰ نے اس عمل کی بدولت تمہیں آگ پر حرام کر دیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں معمر بن محمد منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب النون / حدیث: 9221
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه معمر بن محمد كذاب
تخریج حدیث «قال ابن حجر: وفي السند ضعف «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 1، ص 46»»
«قال الهيثمي: فيه معمر بن محمد وهو كذاب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 270»»