المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُفَضَّلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مفضل ہے۔
حدیث نمبر: 9205
حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ ، نَا عَلِيُّ بْنُ زِيَادٍ ، ثَنَا أَبُو قُرَّةَ ، قَالَ : ذَكَرَ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أُمَّهُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ ، أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : لَيْسَ الْكَاذِبُ الَّذِي يُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ ، فَيَقُولُ خَيْرًا أَوْ يَنْمِي خَيْرًا ، قَالَتْ : وَلَمْ أَسْمَعْهُ يُرَخِّصُ فِي شَيْءٍ مِمَّا يَقُولُ النَّاسُ كَذِبًا إِلَّا فِي ثَلَاثٍ : I " فِي الْحَرْبِ ، وَفِي الْإِصْلَاحِ ، وَفِي حَدِيثِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ .
ترجمہ
سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیط رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”وہ شخص جھوٹا نہیں جو لوگوں کے درمیان صلح کراتا ہے، چنانچہ وہ بھلائی کی بات کہتا ہے یا بھلائی کی بات آگے پہنچاتا ہے۔“ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ”اور میں نے آپ ﷺ کو لوگوں کی کہی ہوئی جھوٹی باتوں میں سے کسی بات کی اجازت دیتے نہیں سنا، سوائے تین مواقع کے: جنگ میں، لوگوں کے درمیان صلح کرانے میں، اور مرد کی اپنی بیوی سے گفتگو میں۔“