المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُوَرِّعٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مورِّع ہے۔
حدیث نمبر: 9184
حَدَّثَنَا مُوَرِّعُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى ، نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْمُسْتَحَاضَةُ تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا الَّتِي كَانَتْ تَجْلِسُ فِيهَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ غُسْلًا وَاحِدًا ، ثُمَّ تَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا الْعَلَاءُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، وَلَا عَنِ الْعَلَاءِ إِلَّا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى .
ترجمہ
سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مستحاضہ عورت اپنے حیض کے ان دنوں میں نماز چھوڑے رکھے گی جن میں وہ (عادتاً) بیٹھی رہتی تھی، پھر ایک مرتبہ غسل کرے گی، پھر ہر نماز کے لیے وضو کرے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حکم سے صرف علاء بن مسیب ہی نے روایت کیا ہے، اور علاء سے صرف حفص بن غیاث نے، اور اسے روایت کرنے میں حسن بن عیسیٰ منفرد ہیں۔“