المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 917
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي شِهَابٍ الْحَنَّاطِ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ثَلَاثٌ مَنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَغْفِرُ لَهُ مَا سِوَى ذَلِكَ : مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا ، وَلَمْ يَكُنْ سَاحِرًا وَلَمْ يَتَّبِعِ السَّحَرَةَ ، وَلَمْ يَحْقِدْ عَلَى أَخِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي فَزَارَةَ إِلَّا لَيْثٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو شِهَابٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں ان میں سے کوئی ایک بھی نہ ہو تو اللہ عزوجل اس کے علاوہ (کے گناہ) اس کے لیے معاف فرما دیتا ہے: وہ شخص جو اس حال میں فوت ہوا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، وہ جادوگر نہ ہو اور نہ جادوگروں کی پیروی کرتا ہو، اور وہ اپنے بھائی کے خلاف کینہ نہ رکھتا ہو۔“
اس حدیث کو ابوفزارہ رحمہ اللہ سے صرف لیث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں ابوشہاب رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔