المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُصْعَبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مصعب ہے۔
حدیث نمبر: 9166
وَبِهِ ، عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي زُمْرَةٌ سَبْعُونَ أَلْفًا ، وَضَوْءُ وُجُوهِهِمْ كَضَوْءِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت کا ایک گروہ جنت میں داخل ہوگا جو ستر ہزار افراد پر مشتمل ہوگا، ان کے چہروں کی روشنی چودھویں رات کے چاند کی روشنی کی طرح ہوگی۔“