المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُصْعَبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مصعب ہے۔
حدیث نمبر: 9160
حَدَّثَنَا مُصْعَبٌ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ . عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَسْتَعِيرُ الْحُلِيَّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَجْحَدُهُ ، I " فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَطْعِهَا قَالَ الزُّهْرِيُّ : وَحَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : فَنَكَحَتْ تِلْكَ الْمَرْأَةُ رَجُلًا مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ ، وَكَانَتْ عِنْدَهُ حَسَنَةَ التَّلَبُّسِ ، تَأْتِينِي فَأَرْفَعُ لَهَا حَاجَتَهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک عورت لوگوں سے زیور عاریتاً لیتی اور پھر اس سے مکر جاتی تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا۔
امام زہری رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ مجھے قاسم بن محمد رحمہ اللہ نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ بھی بیان کیا کہ انہوں نے فرمایا: ”پھر اس عورت نے بنو سلیم کے ایک شخص سے نکاح کر لیا اور وہ اس کے ہاں اچھی حالت اور اچھے چال چلن کے ساتھ رہی، وہ میرے پاس آتی تو میں اس کی ضرورت رسول اللہ ﷺ کے سامنے پیش کر دیتی تھی۔“