المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُصْعَبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مصعب ہے۔
وَبِهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ . عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ سَالِمٌ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ - مَوْلَى امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ - وَكَانَ أَبُو حُذَيْفَةَ قَدْ تَبَنَّاهُ كَمَا تَبَنَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ ، I " وَكَانَ مَنْ تَبَنَّى رَجُلًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ دَعَاهُ النَّاسُ إِلَيْهِ وَوَرِثَ مِنْ مِيرَاثِهِ حَتَّى أَنْزَلَ اللهُ : ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللهِ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا سالم رضی اللہ عنہ، جو ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ کے مولیٰ کہلاتے تھے، (درحقیقت) انصار کی ایک خاتون کے آزاد کردہ غلام تھے، سیدنا ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اپنا متبنیٰ (منہ بولا بیٹا) بنا رکھا تھا، جیسے رسول اللہ ﷺ نے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو متبنیٰ بنایا تھا۔ زمانۂ جاہلیت میں جو شخص کسی کو متبنیٰ بنا لیتا تو لوگ اسے اسی (متبنیٰ بنانے والے) کی طرف منسوب کر کے پکارتے تھے اور وہ اس کی میراث میں سے حصہ بھی پاتا تھا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِندَ اللَّهِ﴾ ”انہیں ان کے (حقیقی) باپوں کی طرف منسوب کر کے پکارو، یہی اللہ کے نزدیک زیادہ انصاف کی بات ہے۔“