المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَمَّارِ بْنِ أَبِي الْيَسَرِ ، عَنْ أَبِيهِ . عَنْ أَبِي الْيَسَرِ ، قَالَ : نَظَرْتُ إِلَى الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَهُوَ كَأَنَّهُ صَنَمٌ ، وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ ، فَلَمَّا نَظَرْتُ إِلَيْهِ قُلْتُ : جَزَاكَ اللهُ مِنْ ذِي رَحِمٍ شَرًّا ، تُقَاتِلُ ابْنَ أَخِيكَ مَعَ عَدُوِّهِ ؟ قَالَ : مَا فَعَلَ ، وَهَلْ أَصَابَهُ الْقَتْلُ ؟ قُلْتُ : اللهُ أَعَزُّ لَهُ ، وَأَنْصَرُ مِنْ ذَلِكَ ، قَالَ : مَا تُرِيدُ إِلَيَّ ؟ قُلْتُ : إِسَارًا ، I " فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِكَ ، قَالَ : لَيْسَتْ بِأَوَّلِ صِلَتِهِ ، فَأَسَرْتُهُ ، ثُمَّ جِئْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي الْيَسَرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ (بے حس و حرکت) گویا کوئی بت ہیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں۔ جب میں نے انہیں دیکھا تو کہا: ”اللہ تمہیں رشتہ دار ہو کر برا بدلہ دے! تم اپنے بھتیجے سے اس کے دشمن کے ساتھ مل کر لڑتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”اس (میرے بھتیجے) کا کیا بنا؟ کیا انہیں قتل کر دیا گیا؟“ میں نے کہا: ”اللہ اس سے کہیں زیادہ انہیں عزت دینے والا اور ان کی مدد کرنے والا ہے۔“ انہوں نے کہا: ”تم مجھ سے کیا چاہتے ہو؟“ میں نے کہا: ”قید (ہو جانا)، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے تمہیں قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔“ انہوں نے کہا: ”یہ ان کی پہلی صلہ رحمی نہیں ہے۔“ چنانچہ میں نے انہیں قید کر لیا، پھر انہیں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لے آیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عمار بن ابی الیسر رحمہ اللہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابراہیم بن المنذر منفرد ہیں۔“