المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ نَافِعٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ، فَقَالَ : إِنَّ لِي خَالًا فَارَقَ امْرَأَتَهُ ، فَدَخَلَهُ مِنْ ذَاكَ هَمٌّ وَأَمْرٌ شَقَّ عَلَيْهِ ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَهَا ، وَلَمْ يَأْمُرْنِي بِذَلِكَ ، وَلَمْ يَعْلَمْ ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : I " لَا ، إِلَّا أَنْ تَنْكِحَ نِكَاحَ غِبْطَةٍ ، إِنْ وَافَقَتْكَ أَمْسَكْتَ ، وَإِنْ كَرِهْتَ فَارَقْتَ ؛ فَإِنَّا كُنَّا نَعُدُّ هَذَا فِي زَمَانِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السِّفَاحَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ إِلَّا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ .
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”میرا ایک ماموں ہے جس نے اپنی بیوی کو چھوڑ (طلاق دے) دیا، اس سے اسے بڑا غم اور سخت پریشانی لاحق ہوئی ہے، تو میں چاہتا ہوں کہ اس عورت سے نکاح کر لوں، حالانکہ اس نے مجھے اس کا حکم نہیں دیا اور نہ اسے اس کا علم ہے (کیا ایسا کرنا درست ہے؟)“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نہیں، سوائے اس کے کہ تم رغبت و شوق والا (حقیقی) نکاح کرو کہ اگر وہ تمہیں موافق آئے تو اسے رکھو اور اگر ناپسند ہو تو جدا کر دو؛ (اس کے سوا جو صورت ہو وہ درست نہیں) کیونکہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اسے سفاح (بدکاری) شمار کیا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمر بن نافع سے ابو غسان محمد بن مطرف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“