المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْلَمَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسلمہ ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ جَابِرٍ اللَّخْمِيُّ ، نَا مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ ، نَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَضْرَمِيِّ . أَنَّ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَعَلَّكَ أَنْ يُنْسَأَ فِي أَجَلِكَ حَتَّى تَكُونَ مِمَّنْ يُؤَمَّرُ عَلَى عَشَرَةٍ حِينَ يَسْكُنُ النَّاسُ الْكُفُورَ ، فَإِيَّاكَ أَنْ تُؤَمَّرَنَّ عَلَى عَشَرَةٍ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ ؛ فَإِنَّهُ لَا يُقَامُ رَجُلٌ عَلَى عَشَرَةٍ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَّا أَتَى اللهَ مَغْلُولًا يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ ، وَلَا يَفُكُّهُ مِنْ غُلِّهِ ذَلِكَ إِلَّا عَدْلٌ إِنْ كَانَ عَدَلَ بَيْنَهُمْ ، وَلَا تَعْمُرَنَّ الْكُفُورَ ؛ فَإِنَّ عَامِرَ الْكُفُورِ كَعَامِرِ الْقُبُورِ .
I " لَا يُرْوَى I " مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ I " عَنْ ثَوْبَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو .
شریح بن عبید حضرمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہو سکتا ہے تمہاری عمر دراز کر دی جائے، یہاں تک کہ تم ان لوگوں میں ہو جاؤ جنہیں دس آدمیوں پر امیر بنایا جاتا ہے، جب لوگ دیہاتوں میں سکونت اختیار کر لیں گے۔ پس خبردار! کہیں تمہیں دس یا اس سے زیادہ آدمیوں پر امیر نہ بنا دیا جائے، کیونکہ جو آدمی دس یا اس سے زیادہ پر حاکم بنایا جاتا ہے وہ اللہ کے حضور اس حال میں آئے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ طوق میں جکڑا ہوگا، اور اسے اس طوق سے صرف عدل ہی چھڑائے گا، بشرطیکہ اس نے ان کے درمیان انصاف کیا ہو۔ اور دیہاتوں کو آباد نہ کرنا، کیونکہ دیہاتوں کو آباد کرنے والا قبروں کو آباد کرنے والے کی طرح ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث «مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ» کے الفاظ کے ساتھ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں صفوان بن عمرو منفرد ہیں۔“