المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9056
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ .
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، عَنِ الْمُخَابَرَةِ ، وَالْمُزَابَنَةِ ، وَالْمُحَاقَلَةِ وَالْمُخَابَرَةُ : عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالنِّصْفِ بِبَيَاضِ الْأَرْضِ ، وَالْمُزَابَنَةُ : بَيْعُ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ ، وَبَيْعُ الْعِنَبِ فِي الشَّجَرِ بِالزَّبِيبِ ، وَالْمُحَاقَلَةُ : بَيْعُ الزَّرْعِ قَائِمًا عَلَى أُصُولِهِ بِالطَّعَامِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مخابرہ، مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا۔ مخابرہ یہ ہے کہ زمین کو (بغیر درختوں کے) خالی زمین کی بنیاد پر تہائی، چوتھائی یا آدھے حصے کی پیداوار کے عوض بٹائی پر دیا جائے۔ مزابنہ یہ ہے کہ تازہ کھجور کو خشک کھجور کے بدلے بیچا جائے اور درخت پر لگے انگور کو کشمش کے بدلے بیچا جائے۔ اور محاقلہ یہ ہے کہ کھڑی فصل کو اس کی جڑوں پر ہی اناج کے بدلے بیچا جائے۔