المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9053
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ .
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفَتْحِ يَقُولُ : إِنَّ اللهَ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ ، وَالْمَيْتَةِ ، وَالْخِنْزِيرِ ، وَالْأَصْنَامِ I " ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ ، فَإِنَّهَا تُدْهَنُ بِهَا السُّفُنُ ، وَتُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ ، وَتَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ ، فَقَالَ : I " حَرَامٌ I " ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ ذَلِكَ : I " قَاتَلَ اللهُ الْيَهُودَ ، إِنَّ اللهَ حَرَّمَ عَلَيْهَا الشُّحُومَ فَجَمَلُوهَا ، ثُمَّ بَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے فتحِ مکہ کے سال رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت کو حرام قرار دیا ہے۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! مردار کی چربیوں کے بارے میں آپ کا کیا ارشاد ہے؟ کیونکہ ان سے کشتیوں پر روغن کیا جاتا ہے، کھالوں کو چکنا کیا جاتا ہے اور لوگ ان سے چراغ جلاتے ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ حرام ہے۔“ پھر اسی موقع پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ یہود کو تباہ کرے! اللہ نے ان پر چربی حرام کی تھی تو انہوں نے اسے پگھلایا، پھر اسے بیچا اور اس کی قیمت کھائی۔“