المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9037
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَدِمَ ثَمَانِيَةُ رَهْطٍ مِنْ عُكْلٍ الْمَدِينَةَ ، فَأَسْلَمُوا فَاجْتَوَوُا الْأَرْضَ ، فَأَتَوْا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَوْا إِلَيْهِ ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اغْدُوا إِلَى الْإِبِلِ ، فَاشْرَبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا ، فَذَهَبُوا فَكَانُوا فِيهَا مَا شَاءَ اللهُ ، فَقَتَلُوا الرَّاعِيَ وَسَاقُوا الْإِبِلَ ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَلَبِهِمْ ، فَأُتِيَ بِهِمْ ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ ، وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ قبیلہ عکل کے آٹھ افراد مدینہ آئے اور اسلام قبول کر لیا، لیکن مدینہ کی آب و ہوا انہیں موافق نہ آئی اور وہ بیمار ہو گئے۔ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور اس کی شکایت کی تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اونٹوں کے پاس چلے جاؤ اور ان کا دودھ اور پیشاب پیو۔“ چنانچہ وہ چلے گئے اور جب تک اللہ نے چاہا وہاں رہے، پھر انہوں نے چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹوں کو ہانک کر لے گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کی تلاش میں لوگوں کو بھیجا، چنانچہ وہ پکڑ کر لائے گئے تو آپ ﷺ نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دیے اور ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھیر دیں۔