المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9025
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ : يَا عِبَادِي هَلْ تَسْأَلُونِي شَيْئًا فَأَزِيدَكُمْ ؟ قَالُوا : يَا رَبَّنَا ، مَا خَيْرٌ مِمَّا أَعْطَيْتَنَا ؟ قَالَ : رِضْوَانِي أَكْبَرُ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ - مَرْفُوعًا - إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُغِيرَةِ وَالْفِرْيَابِيُّ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب جنتی لوگ جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ عزوجل فرمائے گا: ”اے میرے بندو! کیا تم مجھ سے کچھ مانگتے ہو تاکہ میں تمہیں مزید عطا کروں؟“ وہ عرض کریں گے: ”اے ہمارے رب! اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے جو تو نے ہمیں عطا فرما دیا؟“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”میری رضا مندی (اس سے) بڑھ کر ہے۔““ اس روایت کو انہوں نے نبی کریم ﷺ تک مرفوع بیان کیا ہے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے مرفوعاً عبداللہ بن مغیرہ اور فریابی رحمہما اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“