المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9014
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ . عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَلْتَفِتُ إِذَا مَشَى ، وَكَانَ رُبَّمَا تَعَلَّقَ رِدَاؤُهُ فِي الشَّجَرَةِ أَوِ الشَّيْءِ فَلَا يَلْتَفِتُ حَتَّى يَرْفَعُوهُ عَلَيْهِ ، وَكَانُوا يَضْحَكُونَ وَيَمْزَحُونَ ، وَكَانُوا قَدْ أَمِنُوا الْتِفَاتَهُ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب چلتے تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے تھے، اور بسا اوقات آپ ﷺ کی چادر کسی درخت یا کسی چیز میں اٹک جاتی تو بھی آپ ﷺ مڑ کر نہ دیکھتے یہاں تک کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسے اٹھا کر آپ ﷺ پر ڈال دیتے، اور وہ آپس میں ہنسی مذاق کر رہے ہوتے تھے، کیونکہ انہیں اطمینان تھا کہ آپ ﷺ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے۔