المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9003
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَمِّي سَعِيدُ بْنُ عِيسَى ، نَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ الْعُكْلِيُّ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : اجْعَلُوا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الْحَرَامِ سُتْرَةً ، مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ كَانَ أَبْرَأَ لِعِرْضِهِ وَدِينِهِ ، وَمَنْ وَقَعَ فِيهِ كَالْمُرْتِعِ إِلَى جَانِبِ الْحِمَى يُوشِكُ أَنْ يَقَعَ فِيهِ ، وَإِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمًى ، وَإِنَّ حِمَى اللهِ فِي الْأَرْضِ مَحَارِمُهُ .
ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اپنے اور حرام کے درمیان ایک آڑ بنا لو، جو شخص ایسا کرے گا وہ اپنی عزت اور اپنے دین کو زیادہ محفوظ کر لے گا، اور جو شخص حرام میں جا پڑا تو اس کی مثال اس چرواہے کی سی ہے جو کسی چراگاہ (ممنوعہ حدود) کے کنارے اپنے جانور چراتا ہے، قریب ہے کہ وہ اس میں جا پڑے۔ اور ہر بادشاہ کی ایک محفوظ چراگاہ ہوتی ہے، اور زمین میں اللہ کی محفوظ چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں۔““