المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8988
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ أُكْسُومٍ الصَّدَفِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْبَرَحِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ يُحَدِّثُ أَنَّ خَصْمَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَضَى بَيْنَهُمَا ، فَسَخِطَ الْمَقْضِيُّ عَلَيْهِ فَأَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا قَضَى الْقَاضِي فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَإِنَّ لَهُ عَشَرَةَ أُجُورٍ ، وَإِذَا اجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ كَانَ لَهُ أَجْرَانِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ دو جھگڑنے والے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس اپنا مقدمہ لے کر آئے، انہوں نے ان کے درمیان فیصلہ کر دیا تو جس کے خلاف فیصلہ ہوا وہ ناراض ہو گیا اور رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا۔ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی قاضی فیصلہ کرے اور اجتہاد کرے، پھر درست فیصلے تک پہنچ جائے تو اس کے لیے دس اجر ہیں، اور اگر اجتہاد کرے اور خطا کر جائے تو اس کے لیے دو اجر ہیں۔“