المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُصْعَبٌ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَؤُمُّ قَوْمًا ، وَكَانَ يَقْرَأُ : قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ وَسُورَةً أُخْرَى فِي كُلِّ رَكْعَةٍ ، فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ : إِنَّكَ تَقْرَأُ هَذِهِ السُّورَةَ - يَعْنُونَ : قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ ثُمَّ لَا تُرَاهَا تُجْزِئُكَ ، وَتَقْرَأُ مَعَهَا سُورَةً أُخْرَى ؟ فَإِمَّا اقْتَصَرْتَ عَلَيْهَا ، وَإِمَّا قَرَأْتَ السُّورَةَ الْأُخْرَى وَتَرَكْتَهَا . فَقَالَ : لَسْتُ أَفْعَلُ ، فَإِنْ رَضِيتُمْ ، وَإِلَّا فَشَأْنُكُمْ بِأَمْرِكُمْ . وَكَانَ مِنْ أَفْضَلِهِمْ ، وَكَرِهُوا أَنْ يَؤُمَّهُمْ غَيْرُهُ ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : مَا يَمْنَعُكَ مِمَّا يَأْمُرُكَ بِهِ قَوْمُكَ ، وَمَا يُلْزِمُكَ هَذِهِ السُّورَةَ ؟ فَقَالَ : إِنِّي أُحِبُّهَا . فَقَالَ : I " حُبُّهَا أَدْخَلَكَ الْجَنَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص لوگوں کی امامت کرایا کرتا تھا اور وہ ہر رکعت میں ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾ اور ایک دوسری سورت بھی پڑھتا تھا۔
اس کے ساتھیوں نے اس سے کہا: ”تم یہ سورت پڑھتے ہو، پھر شاید تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ تمہارے لیے کافی نہیں ہے، اسی لیے تم اس کے ساتھ دوسری سورت بھی ملاتے ہو؟ یا تو تم صرف اسی پر اکتفا کرو، یا پھر دوسری سورت پڑھو اور اسے چھوڑ دو۔“
اس نے کہا: ”میں ایسا نہیں کروں گا، اگر تم (میری امامت پر) راضی ہو تو ٹھیک، ورنہ تم جیسا چاہو کرو۔“ وہ شخص ان سب میں سے افضل تھا اور وہ لوگ اس کے علاوہ کسی اور کی امامت کو پسند نہیں کرتے تھے۔
چنانچہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بات کا تذکرہ کیا، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تمہیں اپنی قوم کی بات ماننے سے کیا چیز روکتی ہے، اور وہ کیا وجہ ہے کہ تم ہر رکعت میں اس سورت کو لازم پکڑے ہوئے ہو؟“ اس نے عرض کی: ”میں اس سے محبت کرتا ہوں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تیری اس سے محبت نے تجھے جنت میں داخل کر دیا۔“
اس حدیث کو عبید اللہ رحمہ اللہ سے صرف عبد العزیز رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔