المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8975
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ زَمَانَ الْفَتْحِ أَنْ يَأْتِيَ الْبَيْتَ وَهُوَ بِالْبَطْحَاءِ ، يَمْحُو كُلَّ صُورَةٍ فِيهِ ، وَلَمْ يَدْخُلْهُ حَتَّى مُحِيَتْ كُلُّ صُورَةٍ فِيهِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فتحِ مکہ کے موقع پر رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ بیت اللہ کے پاس جائیں، جبکہ آپ ﷺ بطحاء میں تھے، اور اس کے اندر موجود ہر تصویر مٹا دیں، اور آپ ﷺ بیت اللہ میں داخل نہ ہوئے یہاں تک کہ اس کے اندر کی ہر تصویر مٹا دی گئی۔