المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8961
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، ثَنَا أَسَدٌ ، ثَنَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ حُمَيْدٍ .
عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : ثَلَاثٌ مَنْ حَفِظَهُنَّ فَهُوَ وَلِيِّي حَقًّا ، وَمَنْ ضَيَّعَهُنَّ فَهُوَ عَدُوِّي حَقًّا : الصَّلَاةُ وَالصِّيَامُ وَالْجَنَابَةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس نے ان کی حفاظت کی وہ حقیقت میں میرا دوست ہے، اور جس نے انہیں ضائع کر دیا وہ حقیقت میں میرا دشمن ہے: نماز، روزہ اور غسلِ جنابت۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حمید سے عدی بن فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسد بن موسیٰ منفرد ہیں۔“