المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ الْبَزَّارُ : نَا نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ قَالَ : اجْتَمَعْتُ أَنَا وَطَاوُسُ الْيَمَانِيُّ ، وَعَمْرُوُ بْنُ دِينَارٍ الْمَكِّيُّ ، وَمَكْحُولٌ الشَّامِيُّ ، وَالْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ ، فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ ، فَتَذَاكَرْنَا الْقَدَرَ حَتَّى ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُنَا وَكَثُرَ لَغُطُنَا ، فَقَامَ طَاوُسُ ، فَقَالَ : أَنْصِتُوا أُخْبِرْكُمْ مَا سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ افْتَرَضَ عَلَيْكُمْ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوهَا ، وَحَدَّ لَكُمْ حُدُودًا فَلَا تَعْتَدُوهَا ، وَنَهَاكُمْ عَنْ أَشْيَاءَ فَلَا تَنْتَهِكُوهَا ، وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلَا تَكْلَفُوهَا رَحْمَةً مِنْ رَبِّكُمْ فَاقْبَلُوهَا ، الْأُمُورُ كُلُّهَا بِيَدِ اللهِ ، مِنْ عِنْدِ اللهِ مَصْدَرُهَا ، وَإِلَيْهِ مَرْجِعُهَا لَيْسَ لِلْعِبَادِ فِيهَا تَفْوِيضٌ وَلَا مَشِيئَةٌ I " .
فَقَامَ الْقَوْمُ جَمِيعًا وَهُمْ رَاضُونَ بِمَا قَالَ طَاوُسُ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
ضحاک بن مزاحم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں، طاؤس یمانی رحمہ اللہ، عمرو بن دینار مکی رحمہ اللہ، مکحول شامی رحمہ اللہ اور حسن بصری رحمہ اللہ مسجد خیف میں جمع ہوئے، پھر ہم تقدیر کے مسئلے پر گفتگو کرنے لگے، یہاں تک کہ ہماری آوازیں بلند ہو گئیں اور شور و غل بڑھ گیا۔ اس پر طاؤس رحمہ اللہ کھڑے ہوئے اور کہا: ”خاموش ہو جاؤ، میں تمہیں وہ بات بتاتا ہوں جو میں نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے سنی، وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر کچھ فرائض عائد کیے ہیں، انہیں ضائع نہ کرو۔ اس نے تمہارے لیے کچھ حدود مقرر کی ہیں، ان سے تجاوز نہ کرو۔ اس نے تمہیں کچھ چیزوں سے منع کیا ہے، ان کی حرمت کو پامال نہ کرو۔ اور اس نے بھول کے بغیر (محض رحمت کے طور پر) کچھ چیزوں کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہے، ان کی کرید اور تکلف میں نہ پڑو، یہ تمہارے رب کی طرف سے رحمت ہے، لہٰذا اسے قبول کرو۔ تمام امور اللہ کے ہاتھ میں ہیں، انہی کی ابتدا اسی کی طرف سے ہے اور انہی کا لوٹنا بھی اسی کی طرف ہے، بندوں کو ان میں نہ کوئی اختیارِ کلی حاصل ہے اور نہ مستقل مشیت۔““
پھر سب لوگ طاؤس رحمہ اللہ کی بات سے راضی ہو کر اٹھ گئے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں اسد بن موسیٰ منفرد ہیں۔“