المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 893
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ قَالَ : نَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ كَثِيرٍ أَبِي مُحَمَّدٍ .
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : صَاحِبُ الدَّيْنِ مَأْسُورٌ بِدَيْنِهِ ، يَشْكُو إِلَى اللهِ الْوَحْدَةَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْبَرَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُبَارَكٌ .
ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرض دار اپنے قرض کی وجہ سے (قبر میں) محبوس ہوتا ہے، وہ اللہ عزوجل کے حضور اپنی تنہائی کا شکوہ کرتا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور مبارک (بن فضالہ رحمہ اللہ) اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔