المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ : ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَهُ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : بَيْنَمَا نَحْنُ نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعَ الْقَوْمَ وَهُمْ يَقُولُونَ : أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِيمَانٌ بِاللهِ وَرَسُولِهِ ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ .
ثُمَّ سَمِعَ نِدَاءً فِي الْوَادِي يَقُولُ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " وَأَنَا أَشْهَدُ I " ، ثُمَّ قَالَ : I " لَا يَشْهَدُ بِهِمَا أَحَدٌ إِلَّا بَرِئَ مِنَ الشِّرْكِ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ .
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ آپ ﷺ نے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”اے اللہ کے رسول! کون سے اعمال سب سے افضل ہیں؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور حج مبرور (مقبول حج)۔“
پھر آپ ﷺ نے وادی میں اذان کی آواز سنی جو کہہ رہا تھا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اور میں بھی گواہی دیتا ہوں۔“ پھر فرمایا: ”جو شخص بھی ان دونوں باتوں کی گواہی دیتا ہے وہ شرک سے بری ہو جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اسے روایت کرنے میں عمرو بن حارث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“