❮
❯
حدیث نمبر: 8874
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، ثَنَا أَسَدٌ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُنَا فِي السَّرِيَّةِ ، مَا لَنَا مِنْ زَادٍ إِلَّا السَّلْفُ مِنَ التَّمْرِ ، نَقْسِمُهُ قَبْضَةً قَبْضَةً ، حَتَّى نَصِيرَ إِلَى تَمْرَةٍ تَمْرَةٍ I " . فَقُلْتُ : يَا أَبَهُ ، وَمَا عَسَى أَنْ تُغْنِيَ عَنْكُمُ التَّمْرَةُ ؟ قَالَ : لَا تَقُلْ ذَاكَ يَا بُنَيَّ ، فَمَا عَدَا أَنْ فَقَدْنَاهَا فَوَجَدْنَا فَقْدَهَا
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْمَسْعُودِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ہمیں کسی سریہ (چھوٹے لشکر) میں بھیجتے تو ہمارے پاس زادِ راہ کے طور پر صرف تھوڑی سی کھجوریں ہوتیں، جنھیں ہم مٹھی مٹھی بھر کر بانٹ لیتے، یہاں تک کہ نوبت ایک ایک کھجور تک آ پہنچتی۔“ (ان کے بیٹے عبداللہ نے) کہا: ”ابا جان! ایک کھجور آپ لوگوں کو کیا فائدہ دیتی ہوگی؟“ انھوں نے فرمایا: ”بیٹا! ایسی بات نہ کہو، کیونکہ جب وہ ایک کھجور بھی ختم ہو جاتی تو ہمیں اس کے جاتے رہنے کی کمی شدت سے محسوس ہوتی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رحمہ اللہ سے ابوبکر بن حفص کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں مسعودی منفرد ہیں، اور عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8874
تخریج حدیث «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 231، 232، 233، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2488، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15932، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7199، والبزار فى «مسنده» برقم: 3825، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3697»