المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8858
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : أَهْدَى مَلِكُ ذِي يَزَنَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةً ، أَخَذَهَا بِثَلَاثَةٍ وَثَلَاثِينَ بَعِيرًا أَوْ ثَلَاثَةٍ وَثَلَاثِينَ نَاقَةً فَلَبِسَهَا سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ ، ثُمَّ أَلْقَاهَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ذی یزن کے بادشاہ نے رسول اللہ ﷺ کو ایک حلہ (جوڑا) ہدیہ میں بھیجا، جسے آپ ﷺ نے تینتیس اونٹوں یا تینتیس اونٹنیوں کے عوض لیا، پھر آپ ﷺ نے دن کا کچھ حصہ اسے پہنا، اس کے بعد اتار دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت سے عمارہ بن زاذان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“