المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا أَشْرَسُ بْنُ الرَّبِيعِ أَبُو شَيْبَانَ الْهُذَلِيُّ : ثَنَا أَبُو ظِلَالٍ الْقَسْمَلِيُّ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَقَالَ لَهُ : يَا أَبَا ظِلَالٍ ، مَتَى أُصِيبَ بَصَرُكَ ؟ قَالَ : لَا أَعْقِلُهُ . قَالَ : أَفَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا حَدَّثَنَا بِهِ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنْ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، عَنْ رَبِّهِ تَعَالَى ؟ قَالَ : I " إِنَّ اللهَ قَالَ : يَا جِبْرِيلُ ، مَا ثَوَابُ عَبْدِي إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْهِ إِلَّا النَّظَرُ إِلَى وَجْهِي ، وَالْجِوَارُ فِي دَارِي I " ، وَلَقَدْ رَأَيْتُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْكُونَ حَوْلَهُ ، يُرِيدُونَ أَنْ تَذْهَبَ أَبْصَارُهُمْ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْرَسَ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
ابو ظلال قسملی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے ان سے پوچھا: ”اے ابو ظلال! تمہاری بینائی کب جاتی رہی؟“ انہوں نے کہا: ”مجھے یاد نہیں۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں جو ہمیں اللہ کے نبی ﷺ نے جبریل علیہ السلام کے واسطے سے اللہ تعالیٰ سے بیان فرمائی؟“ پھر کہا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے جبریل! جب میں اپنے بندے کی دونوں پیاری آنکھیں لے لوں تو اس کا بدلہ میرے چہرے کا دیدار اور میرے گھر میں پڑوس کے سوا کچھ نہیں۔““ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے نبی ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کو دیکھا کہ وہ آپ ﷺ کے گرد رو رہے تھے اور چاہتے تھے کہ ان کی بینائی چلی جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشرس سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“