المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 885
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جُنَادَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ يَحْلُبُ شَاةً ، فَقَالَ : أَيْ فُلَانُ ، إِذَا حَلَبْتَ فَأَبْقِ لِوَلَدِهَا ، فَإِنَّهَا مِنْ أَبَرِّ الدَّوَابِّ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر ایک ایسے شخص کے پاس سے ہوا جو بکری دوہ رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے فلاں! جب تم دودھ دوہو تو اس کے بچے کے لیے بھی کچھ چھوڑ دیا کرو، کیونکہ یہ جانوروں میں سب سے زیادہ (اپنی اولاد کے ساتھ) بھلائی کرنے والی ہے۔“
یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔