المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا ابْنُ نِزَارٍ وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ قَالَا : ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةَ : وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَنْ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ إِنْ تَوَلَّيْنَا اسْتَبْدَلَ بِنَا قَوْمًا غَيْرَنَا ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَنَا ؟ فَضَرَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَخِذِ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ ، ثُمَّ قَالَ : هَذَا وَقَوْمُهُ ، لَوْ كَانَ الدِّينُ مُعَلَّقًا بِالثُّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ مِنَ الْفُرْسِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ خَالِدٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ﴾ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں کہ اگر ہم منہ پھیر لیں تو اللہ ہماری جگہ ان کو لے آئے اور پھر وہ ہم جیسے نہ ہوں؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی ران پر ہاتھ مارا، پھر فرمایا: ”یہ اور ان کی قوم (وہ لوگ ہیں)۔ اگر دین ثریا ستارے سے لٹکا ہوا ہوتا تو فارس کے کچھ لوگ اسے ضرور پا لیتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسلم بن خالد سے خالد بن نزار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“