المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8836
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَأَنْ أَشْهَدَ الصُّبْحَ ، ثُمَّ أَجْلِسَ أَذْكُرَ اللهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْمِلَ عَلَى جِيَادِ الْخَيْلِ فِي سَبِيلِ اللهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، أَهْلُ الْمَدِينَةِ ، يَقُولُونَ : حَمَّادُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ .
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرا فجر کی نماز میں حاضر ہونا، پھر بیٹھ کر سورج نکلنے تک اللہ کا ذکر کرتے رہنا، مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں اللہ کی راہ میں عمدہ نسل کے گھوڑوں پر (مجاہدین کو) سوار کروں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حازم سے حماد بن ابی حمید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور وہ محمد بن ابی حمید ہی ہیں؛ اہلِ مدینہ انہیں حماد بن ابی حمید کہتے ہیں۔“