المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8820
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْأَيِّمُ تُسْتَأْمَرُ فِي نَفْسِهَا ، وَالْبِكْرُ لَا تُنْكَحُ إِلَّا بِإِذْنِهَا I " قَالُوا : وَكَيْفَ إِذْنُهَا ؟ قَالَ : I " أَنْ تَسْكُتَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیوہ (یا مطلقہ) سے اس کے معاملے میں مشورہ (صراحتاً اجازت) لیا جائے، اور کنواری عورت کا نکاح اس کی اجازت کے بغیر نہ کیا جائے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اس کی اجازت کیسے ہوگی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ وہ خاموش رہے۔“