❮
❯
حدیث نمبر: 8818
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ : نَا عَمِّي سَعِيدُ بْنُ عِيسَى : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَشْرَسَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَخِيهِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ صَوْتَ رَجُلٍ ، فَوَثَبَ وَثْبَةً شَدِيدَةً وَخَرَجَ إِلَيْهِ ، فَاتَّبَعْتُهُ ، فَإِذَا هُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى عُرْفِ بِرْذَوْنِهِ ، وَإِذَا هُوَ دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ ، وَإِذَا هُوَ مُعْتَمٌّ مُرْخٍ عِمَامَتَهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ ، فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قُلْتُ : لَقَدْ وَثَبْتَ وَثْبَةً شَدِيدَةً ، وَخَرَجْتَ فَإِذَا هُوَ دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ ؟ قَالَ : I " وَرَأَيْتِهِ ؟ I " قُلْتُ : نَعَمْ قَالَ : ذَاكَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، أَمَرَنِي أَنْ أَخْرُجَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا أَخُوهُ عَبْدُ اللهِ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عَبْدِ اللهِ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَشْرَسَ ، وَرَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کسی آدمی کی آواز سنی تو بڑی تیزی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور اس کی طرف نکل پڑے، میں بھی آپ ﷺ کے پیچھے گئی تو دیکھا کہ وہ شخص اپنے ترکی گھوڑے کی ایال پر ٹیک لگائے ہوئے ہے، وہ سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے عمامہ باندھ رکھا تھا اور اس کا شملہ اپنے دونوں کندھوں کے درمیان لٹکا رکھا تھا۔ پھر جب رسول اللہ ﷺ واپس اندر تشریف لائے تو میں نے عرض کیا: ”آپ بڑی تیزی سے اٹھ کر باہر تشریف لے گئے، (میں نے دیکھا) تو وہ دحیہ کلبی تھے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے دیکھا تھا؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ جبریل علیہ السلام تھے، انہوں نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں بنو قریظہ کی طرف روانہ ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ بن عمر سے ان کے بھائی عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبداللہ سے عبدالرحمن بن اشرس اور روح بن عبادہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8818
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف المقدام بن داود، وأصله في الصحيح
تخریج حدیث «قال الهيثمي: هو في الصحيح باختصار رواه الطبراني في الأوسط عن شيخه مقدام بن داود وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 141»»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 463، 2813، 3217، 3768، 3901، 4117، 4122، 6201، 6249، 6253، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1769، 2447، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1333، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7027، 7028، 7098، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4356، 6789، 6958، 7505، 7506، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 709 / 2، 3962 / 9، 3963 / 10، 3964 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 791، 8324، 8849، 8850، 8851، 8852، 10135، 10136، 10137، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3101، 5232، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2693، 3882، 3881، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2680، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3696، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6683، 18256، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24919، 24932، 24933، 25100، 25213، 25454، 25497، 25634، 25737، 25771، 25793، 25812، 25825، 26385، 26520، 27041، والحميدي فى «مسنده» برقم: 279، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4477، 4781، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1480، 1488، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20917، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12256، 26208، 32945، 32952، 37951، 37961، 37981، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3578، 5007، 5006، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5325، 84، 88، 89، 85، 86، 87، 90، 94، 91، 92، 93، 95، 96، 97، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 782، 3328، 5620»