المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8815
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ : ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، وَرَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ سَهْلَةَ بِنْتَ سُهَيْلٍ ، أَنْ تُرْضِعَ سَالِمًا لِيَذْهَبَ مَا فِي نَفْسِ أَبِي حُذَيْفَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى ، وَرَبِيعَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا کو حکم دیا کہ وہ سیدنا سالم رضی اللہ عنہ کو دودھ پلا دیں تاکہ سیدنا ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ کے دل میں جو (ناگواری) ہے وہ دور ہو جائے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ اور ربیعہ سے، انہوں نے قاسم سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سلیمان بن بلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“