المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا عَمِّي سَعِيدٌ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ مُضَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَحْنُ أَحَقُّ بِالشَّكِّ مِنْ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ ، إِذْ قَالَ : رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَى وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي وَرَحِمَ اللهُ أَخِي لُوطًا ، لَقَدْ كَانَ يَأْوِي إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ ، وَلَوْ لَبِثْتُ فِي السِّجْنِ مَا لَبِثَ يُوسُفُ لَأَجَبْتُ الدَّاعِيَ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، وَلَا عَنْ بَكْرٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْمِقْدَامُ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہم اپنے باپ ابراہیم علیہ السلام کے مقابلے میں شک کے زیادہ حق دار ہیں (یعنی اگر ان کا سوال شک ہوتا تو ہم زیادہ مستحق تھے، حالانکہ انہیں شک نہ تھا)، جب انہوں نے عرض کیا: ﴿رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَىٰ﴾ ”میرے رب! مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کیسے زندہ کرتا ہے؟“ اللہ نے فرمایا: ﴿أَوَلَمْ تُؤْمِنْ﴾ ”کیا تم ایمان نہیں رکھتے؟“ انہوں نے کہا: ﴿بَلَىٰ وَلَٰكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي﴾ ”کیوں نہیں! لیکن (دیکھنا اس لیے چاہتا ہوں) تاکہ میرے دل کو اطمینان حاصل ہو جائے۔“ اور اللہ میرے بھائی لوط علیہ السلام پر رحم فرمائے، وہ یقیناً ایک مضبوط سہارے کی پناہ لیتے تھے۔ اور اگر میں اتنی مدت قید خانے میں رہتا جتنی یوسف علیہ السلام رہے تو میں بلانے والے کی دعوت فوراً قبول کر لیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو عمرو بن حارث سے بکر بن مضر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور بکر سے عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مقدام اس روایت میں منفرد ہیں۔“