المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا عَمِّي : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ مُضَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كَانَ النَّاسُ إِذَا مَاتَ لَهُمُ الْمَيِّتُ أَتَوْا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ ، فَيَسْأَلُ : I " هَلْ عَلَيْهِ مِنْ دَيْنٍ ؟ I " فَإِنْ قَالُوا : نَعَمْ قَالَ : I " هَلْ تَرَكَ لِدَيْنِهِ مِنْ قَضَاءٍ ؟ I " ، فَإِنْ قَالُوا : نَعَمْ ، صَلَّى عَلَيْهِ ، وَإِلَّا قَالَ : صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ ، فَلَمَّا فَتَحَ اللهُ عَلَيْهِ الْفُتُوحَ قَالَ : I " أَنَا أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَعَلَيْنَا ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں میں جب کوئی فوت ہو جاتا تو اسے رسول اللہ ﷺ کے پاس لاتے تاکہ آپ ﷺ اس کی نمازِ جنازہ پڑھائیں، تو آپ ﷺ دریافت فرماتے: ”کیا اس پر کوئی قرض ہے؟“ اگر لوگ کہتے: ”جی ہاں“ تو آپ ﷺ پوچھتے: ”کیا اس نے اپنا قرض ادا کرنے کے لیے کچھ چھوڑا ہے؟“ اگر وہ کہتے: ”جی ہاں“ تو آپ ﷺ اس کی نمازِ جنازہ پڑھا دیتے، ورنہ فرماتے: ”تم خود اپنے ساتھی کی نماز پڑھ لو۔“ پھر جب اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ پر فتوحات کے دروازے کھول دیے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں مومنوں کے لیے ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ حق دار (اور قریب) ہوں، لہٰذا جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر قرض ہو تو وہ ہمارے ذمے ہے، اور جو مال چھوڑ جائے تو وہ اس کے وارثوں کا ہے۔“