المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : نَا اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِيسَى بْنِ هِلَالٍ الصَّدَفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ الْعَبْدَ يَلْبَثُ مُؤْمِنًا أَحْقَابًا ، ثُمَّ أَحْقَابًا ، ثُمَّ يَمُوتُ وَاللهُ عَلَيْهِ سَاخِطٌ ، وَإِنَّ الْعَبْدَ يَلْبَثُ كَافِرًا أَحْقَابًا ، ثُمَّ أَحْقَابًا ، ثُمَّ يَمُوتُ وَاللهُ عَنْهُ رَاضٍ ، وَمَنْ مَاتَ هَمَّازًا لَمَّازًا ، مُلَقِّبًا لِلنَّاسِ ، كَانَ عَلَامَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَسِمَهُ اللهُ عَلَى الْخُرْطُومِ مِنْ كِلَا الشِّقَّيْنِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بندہ مدتوں مومن رہتا ہے، پھر مزید مدتوں، پھر اس حال میں مرتا ہے کہ اللہ اس پر ناراض ہوتا ہے، اور بندہ مدتوں کافر رہتا ہے، پھر مزید مدتوں، پھر اس حال میں مرتا ہے کہ اللہ اس سے راضی ہوتا ہے۔ اور جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ عیب جو، طعنہ زن اور لوگوں کو برے القاب دینے والا تھا، تو قیامت کے دن اس کی پہچان یہ ہوگی کہ اللہ اس کی ناک پر دونوں جانب نشان لگا دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، لیث رحمہ اللہ اس میں منفرد ہیں۔“