المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الصَّلْتِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حُمْرَانَ ، عَنْ لَقِيطِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَرُّ النَّاسِ الضَّيِّقُ عَلَى أَهْلِهِ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَكَيْفَ يَكُونُ ضَيِّقًا عَلَى أَهْلِهِ ؟ قَالَ : I " الرَّجُلُ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ خَشَعَتِ امْرَأَتُهُ ، وَهَرَبَ وَلَدُهُ ، وَفَرَّ عَبْدُهُ ، فَإِذَا خَرَجَ ضَحِكَتُ امْرَأَتُهُ ، وَاسْتَأْنَسَ أَهْلُ بَيْتِهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I " .
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں میں سب سے برا وہ شخص ہے جو اپنے گھر والوں پر تنگی کرنے والا ہو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آدمی اپنے گھر والوں پر تنگی کرنے والا کیسے ہوتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ آدمی کہ جب گھر میں داخل ہو تو اس کی بیوی سہم جائے، اس کی اولاد بھاگ کھڑی ہو اور اس کا غلام دور ہٹ جائے، اور جب وہ گھر سے نکلے تو اس کی بیوی ہنس پڑے اور گھر والے سکون و انس محسوس کریں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں محمد بن عبدالعزیز منفرد ہیں۔“