المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَتْهُ أَنَّ عَائِشَةَ ، حَدَّثَتْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا زَنَتِ الْأَمَةُ فَاجْلِدُوهَا ، وَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ، وَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ وَالضَّفِيرُ : الْحَبْلُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا عَمَّارُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ I " ، وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، وَرَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ ، فَزَادَ فِي إِسْنَادِهِ : شِبْلًا ، وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، وصوابه : ( عمار بن أبي فروة ) .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی لونڈی زنا کرے تو اسے کوڑے مارو، پھر اگر زنا کرے تو اسے کوڑے مارو، پھر اگر زنا کرے تو اسے کوڑے مارو، پھر اسے بیچ دو چاہے رسی کے ایک ٹکڑے کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔“ (”ضفیر“ کا معنی رسی ہے۔)
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے عمرہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عمار بن عبداللہ بن ابی فروہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عمار سے یزید بن ابی حبیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں لیث بن سعد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ جبکہ لوگوں نے اسے زہری سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔ ابن عیینہ رحمہ اللہ نے اسے روایت کیا تو اس کی سند میں ’شبل‘ کا اضافہ کیا، اور ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ نے اسے اسماعیل بن امیہ سے، انہوں نے زہری سے، انہوں نے حمید بن عبدالرحمن سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں ایسے ہی ہے، جبکہ درست نام ”عمار بن ابی فروہ“ ہے۔