المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا تَطْلُعُ الشَّمْسُ وَلَا تَغْرُبُ عَلَى يَوْمٍ أَعْظَمَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ ، وَمَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا تَفْزَعُ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ : الْجِنَّ ، وَالْإِنْسَ يَقُومُ عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَلَائِكَةٌ يَكْتُبُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ ، كَمُقَدِّمِ بَدَنَةٍ ، وَكَمُقَدِّمِ بَقَرَةٍ ، وَكَمُقَدِّمِ شَاةٍ ، وَكَمُقَدِّمِ طَائِرٍ ، وَكَمُقَدِّمِ بَيْضَةٍ ، فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ کے دن سے بڑھ کر عظمت والے کسی دن پر نہ سورج طلوع ہوتا ہے اور نہ غروب ہوتا ہے۔ جنوں اور انسانوں کے سوا کوئی جانور ایسا نہیں جو جمعہ کے دن (قیامت کے اندیشے سے) سہما ہوا نہ ہو۔ جمعہ کے دن مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے کھڑے ہوتے ہیں جو سب سے پہلے آنے والے کا نام پہلے لکھتے ہیں، پھر اس کے بعد آنے والے کا، (اور ثواب میں) کوئی اونٹ کی قربانی پیش کرنے والے کی طرح ہوتا ہے، کوئی گائے پیش کرنے والے کی طرح، کوئی بکری پیش کرنے والے کی طرح، کوئی پرندہ پیش کرنے والے کی طرح اور کوئی انڈا پیش کرنے والے کی طرح۔ پھر جب امام (خطبے کے لیے) نکل آتا ہے تو صحیفے لپیٹ دیے جاتے ہیں۔“