المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8768
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ إِلَى إِيلِيَاءَ بِقَدَحَيْنِ : خَمْرٍ وَلَبَنٍ ، فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا ، ثُمَّ أَخَذَ اللَّبَنَ ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي هَدَاكَ لِلْفِطْرَةِ ، لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس رات رسول اللہ ﷺ کو سیر کرائی گئی (معراج ہوئی)، آپ ﷺ کے پاس ایلیاء (بیت المقدس) میں دو پیالے لائے گئے: ایک شراب کا اور دوسرا دودھ کا۔ آپ ﷺ نے ان دونوں کو دیکھا، پھر دودھ لے لیا، تو جبریل علیہ السلام نے آپ ﷺ سے کہا: ”اللہ ہی کے لیے تمام تعریف ہے جس نے آپ کو فطرت (کی راہ) کی ہدایت دی، اگر آپ شراب لے لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہو جاتی۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”ان احادیث کو عبدالوہاب سے یزید بن الہاد رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“