❮
❯
حدیث نمبر: 8744
وَبِهِ : حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ ، أَوْ غَيْرِهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ حَوَائِطَ ، فَذُكِرَ الدَّجَّالُ ، فَقَرَّبَ مِنْ أَمْرِهِ ، حَتَّى إِنْ كَانَ بَعْضُنَا لَيَلْتَفِتُ يَظُنُّ أَنَّهُ قَدْ غَشِيَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ إِلَّا أَبُو شُرَيْحٍ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کسی باغ میں تھے کہ دجال کا ذکر ہوا تو آپ ﷺ نے اس کے معاملے کو قریب فرما دیا، یہاں تک کہ ہم میں سے بعض لوگ مڑ مڑ کر دیکھنے لگتے تھے، اس گمان سے کہ وہ ان پر آ پہنچا ہے۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”ان دونوں احادیث کو موسیٰ بن وردان سے صرف ابوشریح نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8744