المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8731
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : خَيْرُ الصَّدَقَةِ عَنْ ظَهْرِ غِنًى ، ابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری (اپنی ضرورت پوری ہونے) کے بعد ہو، اور (خرچ کی) ابتدا ان سے کرو جن کی کفالت تمہارے ذمے ہے۔“