المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ : سَمِعْتُ حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَسْأَلُ النَّاسَ حَتَّى يَأْتِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَيْسَ فِي وَجْهِهِ مُزْعَةُ لَحْمٍ .
وَقَالَ : إِنَّ الشَّمْسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَدْنُو حَتَّى يَبْلُغَ الْعَرَقُ نِصْفَ الْأُذُنِ ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ اسْتَغَاثُوا بِآدَمَ ، فَيَقُولُ : لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ ، ثُمَّ مُوسَى ، فَيَقُولُ كَذَلِكَ ، ثُمَّ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَيَشْفَعُ ، فَيُقْضَى بَيْنَ الْخَلْقِ ، فَيَمْشِي حَتَّى يَأْخُذَ بِحَلْقَةِ الْجَنَّةِ ، فَيَوْمَئِذٍ يَبْعَثُهُ اللهُ مَقَامًا مَحْمُودًا ، يَحْمَدُهُ أَهْلُ الْجَمْعِ كُلُّهُمْ .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی لوگوں سے مانگتا رہتا ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر گوشت کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہوگا۔“
اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن سورج (لوگوں کے) قریب آ جائے گا یہاں تک کہ پسینہ آدھے کانوں تک پہنچ جائے گا۔ لوگ اسی حالت میں ہوں گے کہ سیدنا آدم علیہ السلام سے فریاد کریں گے، وہ کہیں گے: ”میں اس کام کا اہل نہیں ہوں۔“ پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس جائیں گے، وہ بھی یہی کہیں گے۔ پھر محمد ﷺ کے پاس آئیں گے تو آپ ﷺ شفاعت فرمائیں گے، چنانچہ مخلوق کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا۔ پھر آپ ﷺ چل کر جنت کے دروازے کا حلقہ پکڑ لیں گے، اور اسی دن اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کو مقامِ محمود پر فائز فرمائے گا، جس پر میدانِ حشر میں جمع سب لوگ آپ ﷺ کی حمد و ثنا کریں گے۔“