المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8719
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا تَبَايَعَ الرَّجُلَانِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ ، مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا وَكَانَا جَمِيعًا ، أَوْ يُخَيِّرْ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ ، فَإِنْ خَيَّرَ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ فَتَبَايَعَا عَلَى ذَلِكَ وَجَبَ الْبَيْعُ ، وَإِنْ تَفَرَّقَا بَعْدَ أَنْ يَتَبَايَعَا ، وَإِنْ لَمْ يَتْرُكْ وَاحِدٌ مِنْهُمَا الْبَيْعَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ بِهَذَا التَّمَامِ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا الَليْثُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب دو آدمی آپس میں خرید و فروخت کریں تو ان میں سے ہر ایک کو اس وقت تک اختیار رہتا ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں اور اکٹھے ہوں، یا ان میں سے ایک دوسرے کو اختیار دے دے۔ پھر اگر ان میں سے ایک نے دوسرے کو اختیار دے دیا اور انہوں نے اسی بنیاد پر سودا کر لیا تو بیع لازم ہو گئی۔ اور اگر سودا کرنے کے بعد وہ جدا ہو جائیں اور ان میں سے کسی نے بھی بیع کو ترک نہ کیا ہو تو بھی بیع لازم ہو گئی۔“
اس حدیث کو اس پورے مضمون کے ساتھ نافع سے لیث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔