المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ ، أَنَّهُ قَالَ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ : تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرُّومُ أَكْثَرُ النَّاسِ ؟ I " فَقَالَ عَمْرٌو : أَبْصِرْ مَا تَقُولُ ، قَالَ : I " أَقُولُ لَكَ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : I " لَئِنْ قُلْتَ ذَلِكَ ، إِنَّ فِيهِمْ لَخِصَالًا أَرْبَعًا ، إِنَّهُمْ لَأَسْرَعُ النَّاسِ كَرَّةً بَعْدَ فَرَّةٍ ، وَإِنَّهُمْ لَخَيْرُ النَّاسِ لِمِسْكِينٍ وَفَقِيرٍ وَضَعِيفٍ ، وَإِنَّهُمْ لَأَحْلَمُ النَّاسِ عِنْدَ فِتْنَةٍ ، وَالرَّابِعَةُ حَسَنَةٌ جَمِيلَةٌ : أَنَّهُمْ أَمْنَعُ النَّاسِ مِنْ ظُلْمِ الْمُلُوكِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُوسَى بْنُ عُلَيٍّ I " .
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کیا قیامت اس حال میں قائم ہو گی کہ رومی لوگوں میں سب سے زیادہ ہوں گے؟“ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: ”خوب سوچ سمجھ کر بات کرو، تم کیا کہہ رہے ہو!“ انہوں نے جواب دیا: ”میں تو آپ سے وہی بات کہہ رہا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے۔“ تب سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم یہ بات کہتے ہو (تو درست ہو سکتی ہے)، کیونکہ ان میں چار خوبیاں ہیں: وہ پسپائی کے بعد پلٹ کر حملہ کرنے میں سب لوگوں سے تیز ہیں، مسکین، فقیر اور کمزور کے حق میں سب سے بہتر ہیں، فتنے کے وقت سب سے زیادہ بردبار ہیں، اور چوتھی خوبی نہایت اچھی اور عمدہ ہے کہ وہ بادشاہوں کے ظلم کو روکنے میں سب لوگوں سے بڑھ کر ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، موسیٰ بن علی رحمہ اللہ اس کے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“