المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8650
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَعْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ بِمِنًى ، فَإِذَا رَجُلَانِ فِي مُؤَخَّرِ الْمَسْجِدِ لَمْ يُصَلِّيَا ، فَدَعَا بِهِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا ، فَقَالَ : I " مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا ؟ I " قَالَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا قَالَ : فَلَا تَفْعَلَا ، إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا ، ثُمَّ أَتَيْتُمَا الْإِمَامَ وَلَمْ يُصَلِّ فَصَلِّيَا مَعَهُ ، فَإِنَّهَا لَكُمَا نَافِلَةٌ .
ترجمہ
سیدنا یزید بن اسود سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے منیٰ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی، تو مسجد کے پچھلے حصے میں دو آدمی نظر آئے جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی۔ آپ ﷺ نے انہیں بلوایا تو (خوف کے مارے) ان کے پٹھے کانپ رہے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ چکے تھے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا نہ کیا کرو، جب تم اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ چکو، پھر ایسے امام کے پاس آؤ جس نے ابھی نماز نہ پڑھی ہو تو اس کے ساتھ بھی نماز پڑھ لو، یہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی۔“