المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8648
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْقَعْقَاعِ وَهُوَ عُمَارَةُ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : إِنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : I " أَنْ تُؤْتِيَهَا وَأَنْتَ حَرِيصٌ ، شَحِيحٌ ، تَأْمُلُ الْعَيْشَ ، وَتَخْشَى الْفَقْرَ ، وَلَا تُمْهِلْ ، حَتَّى إِذَا حَضَرَكَ الْمَوْتُ قُلْتَ : لِفُلَانٍ كَذَا وَلِفُلَانٍ كَذَا ، وَقَدْ كَانَ لَهُ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ تم اس حال میں صدقہ کرو کہ تم مال کے حریص اور بخیل ہو، لمبی زندگی کی امید رکھتے ہو اور فقر و محتاجی سے ڈرتے ہو، اور اتنی تاخیر نہ کرو کہ جب موت سر پر آ پہنچے تو کہنے لگو: فلاں کو اتنا دے دو اور فلاں کو اتنا دے دو، حالانکہ وہ مال اب (وارث) کا ہو چکا ہوتا ہے۔“