المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَافِعِ بْنِ الْعَمْيَاءِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الصَّلَاةُ مَثْنَى مَثْنَى ، وَتَشَهَّدُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ ، وَتَضَرَّعُ ، وَتَخَشَّعُ ، وَتَمَسْكَنُ ، ثُمَّ تُقْنِعُ يَدَيْكَ ، يَقُولُ : تَرْفَعُهُمَا إِلَى رَبِّكَ ، مُسْتَقْبِلًا بِبُطُونِهِمَا وَجْهَكَ ، وَتَقُولُ : يَا رَبِّ يَا رَبِّ فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَهُوَ خِدَاجٌ .
لَمْ يُجَوِّدْ إِسْنَادَ هَذَا الْحَدِيثِ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَاهُ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا اللَّيْثُ I " وَرَوَاهُ شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، فَاضْطَرَبَ فِي إِسْنَادِهِ .
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نماز دو دو رکعتیں ہیں، ہر دو رکعت کے بعد تشہد ہے، اور (نماز میں) عاجزی و زاری کرو، خشوع اختیار کرو اور اپنی مسکینی کا اظہار کرو، پھر اپنے دونوں ہاتھ پھیلاؤ“ یعنی انہیں اپنے رب کی طرف اٹھاؤ، ان کی ہتھیلیاں اپنے چہرے کی طرف رکھتے ہوئے، ”اور کہو: اے میرے رب! اے میرے رب! پس جو شخص ایسا نہ کرے تو اس کی نماز ناقص ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبد ربہ بن سعید سے روایت کرنے والوں میں سے لیث کے سوا کسی نے اس حدیث کی سند کو عمدگی سے بیان نہیں کیا، اور شعبہ رحمہ اللہ نے اسے عبد ربہ بن سعید سے روایت کیا تو اس کی سند میں اضطراب کا شکار ہو گئے۔“