المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 860
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ قَالَ : نَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ ، عَنْ بَعْضِ أُمَّهَاتِهِ .
عَنْ أُمِّ فَرْوَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ الصَّلَاةُ لِوَقْتِهَا I " أَوْ قَالَ : I " لِأَوَّلِ وَقْتِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا قَزَعَةُ .
ترجمہ
سیدہ ام فروہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا ہے“، یا آپ ﷺ نے فرمایا: ”نماز کو اس کے اول وقت میں ادا کرنا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید اللہ رحمہ اللہ سے صرف قزعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“