المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُنْتَصِرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام منتصر ہے۔
حَدَّثَنَا مُنْتَصِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَصِرِ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ هَلَكَ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَأَيْنَ قَوْلُ اللهِ : فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ؟ قَالَ : I " ذَلِكَ الْعَرْضُ ، وَمَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ هَلَكَ .
لَمْ يُدْخِلْ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَاهُ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ بَيْنَ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، وَعَائِشَةَ : عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ إِلَّا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن جس شخص سے حساب میں پوری پوری جانچ پڑتال کی گئی وہ ہلاک ہو گیا۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پھر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا کیا مطلب ہے: ﴿فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾ (تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا)؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تو صرف پیشی ہے، اور جس شخص سے قیامت کے دن حساب میں پوری جانچ پڑتال کی گئی وہ ہلاک ہو گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن ابی ملیکہ سے روایت کرنے والوں میں سے کسی نے بھی ابن ابی ملیکہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو سند میں داخل نہیں کیا، سوائے حجاج بن ارطاۃ کے، اور اس میں ابو خالد احمر منفرد ہیں۔“