المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ : ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ ، تَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَ ذَا الرِّيحِ وَالْغَيْمِ عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ ، وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ ، فَإِذَا مَطَرَتْ سُرَّ بِهِ ، وَذَهَبَ عَنْهُ ، قَالَتْ : فَسَأَلْتُهُ ، فَقَالَ : إِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ عَذَابٌ سُلِّطَ عَلَى أُمَّتِي ، وَيَقُولُ إِذَا رَأَى الْمَطَرَ : I " رَحْمَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ .
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب آندھی اور بادل کا موقع ہوتا تو رسول اللہ ﷺ کے چہرۂ مبارک پر (فکر و تشویش کے) آثار نمایاں ہو جاتے اور آپ ﷺ (بے چینی سے) کبھی آگے آتے اور کبھی پیچھے جاتے، پھر جب بارش برس جاتی تو آپ ﷺ خوش ہو جاتے اور وہ کیفیت جاتی رہتی۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ”میں نے آپ ﷺ سے (اس کا سبب) پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں یہ عذاب نہ ہو جو میری امت پر مسلط کر دیا گیا ہو۔“ اور جب آپ ﷺ بارش دیکھتے تو فرماتے: ”رحمت ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث جعفر بن محمد رحمہ اللہ سے سلیمان بن بلال اور محمد بن جعفر بن محمد کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“